کے جی ایف اداکار یش نے نئی فلم کا اعلان کردیا

ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار یش نے اپنی نئی فلم اعلان کردیا۔

کے جی ایف سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار یش نے اپنی نئی فلم کا ٹوکسک ’TOXIC‘ کا مختصر ٹیزر شیئر کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ٹوکسک کی ہدایت کاری کے فرائض گیتو موہن داس انجام دیں گے۔

اداکار یش ایک برس سے خاموش تھے اور ان کی نئی فلم سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

تاہم اب یش نے انسٹاگرام پر فلم ٹوکسک کا ٹیزر شیئر کیا اور ساتھ ہی مولانا رومی کا ایک اقتباس لکھا کہ جسے تم تلاش کرتے ہو وہ تم کو ڈھونڈتی ہے۔

فلم یش کے ساتھ سائی پلاوی مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ سے ہوجائے گا۔

فلم ایکشن تھرلر ہوگی جس میں ایک ڈرگ مافیا کی کہانی دکھائی گئی ہے جبکہ فلم 10 اپریل 2025 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uZvSkq7
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad