اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ اور بینرزکی اجازت نہیں ہو گی۔ پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو۔
ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہو سکتےہیں جب کہ بینر3 فٹ لمبا ، 9 انچ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہیے۔
پورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہو سکتی ہے ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتہ لکھنا لازم ہے۔ قرآنی آیات سمیت مذہبی موادکی طباعت غیرقانونی ہے۔ ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی ہو گی۔
انتخابی مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیرقانونی ہوگا۔ خلاف ورزی پرامیدواروں کے ساتھ پبلشرکیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xET3iB9