کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر بم کی اطلاع

کراچی کے کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 2 پر ملنے والا بم بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق کینٹ اسٹیشن پر ملنے والا بم ٹائم ڈیوائس جیسا ہے جو کہ  10 سے 12 کلو وزنی ہے۔ بیگ میں بیٹری وائر، سوئچز اوردیگر چیزیں موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور سے ٹرین 8 بجکر 20 منٹ پر کینٹ اسٹیشن پہنچی اور سوا 9 بجے کے قریب مشکوک بیگ دیکھا گیا جس کی اطلاع پر بی ڈی ایس کو طلب کیا گیا۔

بم ڈسپوذل اسکواڈ کے عملے نے بم کو ناکارہ بنایا جب کہ پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پر موجود رہی۔

اس دوران پلیٹ فارم نمبر 2 کو خالی کروایا گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت کو روک لیا گیا۔ اسٹیشن اور ٹرینوں کی تلاشی جاری ہے اور سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YUCIS2O
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad