حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی نئی ویڈیو جاری کر دی

حماس نے اسرائیلی اسیران کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنی رہائی کے لیے اسرائیلی حکومت سے التجا کر رہے ہیں۔

حماس کے مسلح ونگ کی جانب سے ٹیلی گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، 79 سالہ ہائیم بیری کا کہنا ہے کہ بزرگ اسیران کو دائمی بیماریاں ہیں اور وہ "انتہائی سخت حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

بیری نے مزید کہا کہ اسیران "اسرائیلی فضائی حملوں کے براہ راست نتیجے میں” ہلاک نہیں ہونا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمیں یہاں کیوں چھوڑ دیا گیا ہے آپ کو ہمیں رہا کرنا ہوگا … [اس کی] قیمت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ویڈیو کا اختتام تینوں آدمیوں نے ایک ساتھ یہ جملہ دہراتے ہوئے کیا کہ "ہمیں یہاں بوڑھا نہ ہونے دو۔”



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FwozQ7Y
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad