کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
پروازوں کے رش والے اوقات میں امیگریشن کاونٹرز پرمسافروں کی لمبی لمبی قطاریں معمول بن گئی ہیں۔ امیگریشن سے بڑی تعداد 40 سے زائد افسران واہلکاروں کے بلوچستان تبادلے سے مشکلات مزید بڑھ گئیں۔
بین الاقوامی روانگی امیگریشن کاونٹرز پرعملے کی تعدادمیں کمی سے پروازوں کی آمدوروفت میں مبینہ تاخیر ہوئی ہے اور درکار عملے کی فراہمی کے لئے حکام بالا کو لکھے گئے مراسلے پربھِی کارروائی نہ ہو سکی۔
بین لاقوامی روانگی کے 10 اورآمد کے 11 امیگریشن کاونٹرز بالترتیب 40 اور44 اہلکاروں کی کمی کا شکار ہیں۔ اہلکارون کی کمی کے باعث ڈیپارچر،ارائیول کی چار4شفٹوں میں فی کاونٹر 2 اہلکار کے بجائے ایک سے کام چلایا جا رہا ہے۔
عملے کی کمی کے باعث مسافرون کی جانب سے احتجاج کے واقعات بھِی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن میں مجموعی طور پر 60سے زائد اہلکاروں و افسران کی کمی کا سامنا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5VOGqX0