تھپڑ مارنے کے بیان پر راشدلطیف کا ردعمل آگیا

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے لیجنڈ جاوید میانداد سے متعلق بیان پر پی جے میر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

پی جے میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 1993 کے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران راشد لطیف نے جاویدمیانداد کو تھپڑ مارا تھا۔

پروگرام نشر ہونے کے بعد راشدلطیف نے پی جے میر کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے 14 روز میں جواب دینے کی مہلت دی ہے۔

اپنے بیان میں راشدلطیف نے کہا کہ میں نے لیجنڈ جاوید میانداد کو کبھی تھپڑ نہیں مارا اور نہ ہی ان کے سامنے کبھی آواز بلند کی۔

راشدلطیف نے لکھا کہ جاوید بھائی نہ صرف کرکٹ کے لیجنڈ (آئی سی سی ہال آف فیمر) ہیں بلکہ وہ پاکستان کے قومی ہیرو اور فخر ہیں مجھے ان کی کپتانی میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کرنے کا اعزاز حاصل ہوا وہ کرکٹ کا ادارہ ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے میں انہیں باپ کی طرح عزت دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے وکیل کے توسط سے میں نے پی جے میر کو غیر مشروط معافی مانگنے اور 14 دنوں کے اندر مناسب جواب دینے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5tbdwNs
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad