’اسرائیلی درندگی پر خاموش مسلم امہ اپنا فرض یاد کرے‘

ترجمان حماس خالدالقدومی نے کہا ہے کہ ہم کوئی بھیک نہیں مانگ رہے مسلم امہ کو کہنا چاہتا ہوں اپنا فرض یاد کریں صیہونی ریاست کی درندگی پر خاموشی مسلم حکمرانوں کیلئے اسلام کا سوال ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس نے کہا کہ غزہ میں کوئی ایسا انتظام نہیں کہ کوئی شیلٹر بنا کر وہاں رہ سکے جنگی جرائم دیکھ کر سیاسی سطح پر اسرائیل پر کچھ دباؤ ڈالا جا رہا ہے کسی آرمی یاحکومت کی ضرورت نہیں معصوم شہریوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں پرممنوعہ بم استعمال کررہی ہے اسرائیل نےغزہ کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے ہم جنگ بندی کی تلاش میں ہیں ہم آزادی کی تلاش میں ہیں اسرائیل نےغزہ کی مکمل ناکہ بندی اورمحاصرہ کیا ہوا ہے غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک اور ادویات تو دور پانی تک میسر نہیں ہے۔

خالدالقدومی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے رفاہ کراسنگ پربھی بمباری کی تاکہ امدادی ٹرک نہ آسکیں اسرائیلی جرائم عرصے سے برداشت کر رہے ہیں اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم کر رہا ہے ان جنگی جرائم پر دنیا خاموش ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Whf8ugl
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad