شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کے ترکیہ میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں استنبول کے مختلف مقامات پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ Catch flights, not ______?۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
کنزا ہاشمی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
کنزا ہاشمی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں گل و گلزار، آزمائش اور ہوک شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کنزا ہاشمی کے ساتھ فیصل قریشی اور شہروز سبزواری نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kUOZejJ