’پاکستان نے مڈل اوورز میں اٹیکنگ کرکٹ نہیں کھیلی‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اٹیکنگ کرکٹ نہیں کھیلی۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 192 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان روہت شرما نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی اور شبھمن گل 16، 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شریاس ایئر نے ناقابل ششکست نصف سنچری اسکور کی، کے ایل راہول 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے کہا کہ پاکستان نے مڈل اوورز میں چانسز نہیں لیے اٹیک نہیں کیا تو ہمیں پتا تھا کہ ہم گیم میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا تھا اس اسٹیج پر ایک وکٹ بھی مل گئی تو اور وکٹیں آرام سے مل جائیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iVULAux
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad