اسلامی مزاحمتی تحریک نے اسرائیل میں حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے دو امریکی شہریوں کو رہا کر دیا۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے دو امریکی شہریوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطری کوششوں کے جواب میں 2 امریکی شہریوں ماں بیٹی کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا۔
ترجمان ابوعبیدہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا کو ثابت کرنا ہےکہ بائیڈن انتظامیہ کے دعوے جھوٹے ہیں۔
حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے دوٹوک کہا ہے کہ اپنے تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ ہمیں صرف اسرائیلی فوجیوں سے سروکار ہے سویلین کو حوالے سے کرنے سے متعلق کئی ممالک کو اپنی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کافی اسرائیلی فوجی ہیں جس پر ہم مذاکرات کر سکتے ہیں ہم صرف اسرائیلی فوجیوں کا تبادلہ اپنے تمام قیدیوں کے بدلے میں کریں گے۔
روس حماس کے زیر قبضہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ رابطے میں ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ تقریباً 200 یرغمالیوں کی آزادی کے بغیر غزہ کے محصور فلسطینی انکلیو کی ناکہ بندی کا کوئی خاتمہ نہیں ہوگا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/V8OA3Jn