مزدور کی کم سے کم تنخواہ کتنے ہزار روپے مقرر؟

لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومتِ پنجاب نے ملازمین و مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنادی، مزدور کی کم از کم اجرت 32000 ماہانہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

دیہاڑی دار غیر ہنر مند مزدوروں کو کم سے کم اجرت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نوٹیفیکیشن میں خاص طور سے واضح کیا گیا ہے کہ آٹھ گھنٹے کام کرنے کی ہومیہ اجرت 1230 روپے77 پیسے تصور ہوگی۔ اجرت بورڈ نے مزدوروں کی ماہانہ کم از کم اجرت 32000 کرنے کا مسودہ اپریل میں تجویز اور سفارشات کے لیے بھیجا تھا۔

Salary

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت نگران کابینہ نے بھی مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار کرنے کی منظوری دے رکھی ہے، اس کے علاوہ ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے اسکولوں کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری بھی دی گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wdnlK6g

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad