رنبیر کپور کی سالگرہ پر ’انیمل‘ کا ٹیزر جاری کرنے کا فیصلہ

بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ’انیمل‘ کا ٹیزر ان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی سپراسٹار 28 ستمبر کو اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں اور اسی دن اداکار کی نئی آنے والی فلم ’انیمل‘ کا ٹیزر ان کے مداحوں کو بطور تحفہ پیش کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فلم میکرز کی جانب سے اداکار کی فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں رنیبر کپور ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں جب کہ فلم کے ٹیزر کی تاریخ 28 ستمبر بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سندیپ ریڈی وانگا نے انجام دیے ہیں جب کہ فلم کو بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کی جائے گی۔

رنبیرکپور اس فلم کے ساتھ دوبارہ سے سینماؤں میں دھماکے دار انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔ ’انیمل‘ کی کاسٹ میں ان کے ساتھ انیل کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور ٹرپٹی دمری بھی شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mQJoqWs
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad