کراچی، شادی میں فائرنگ سے دلہن کی بہن جاں بحق

کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن کی بہن جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ قائدآباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون دلہن کی بہن تھی اور فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

لاش اور زخمیوں کا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ اندراج کی کارروائی شروع کر دی ہے جب کہ ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور عینی شاہدین سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VJPe0D5
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad