پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز جیت لی

پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

گرین شرٹس نے 151 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سدرا امین نے کیریئر بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے 61 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائی۔

عالیہ ریاض منیبہ نے زبردست پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحانہ اننگز کھیلی۔ عالیہ ریاض نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا انہوں نے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

منیبہ نے 15 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SqG2fXn
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad