شمشاد اختر سے نجکاری کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر سے نجکاری کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ کوکابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہی سے ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، کابینہ کمیٹی نے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دی ہے۔

وزیر نجکاری کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرائزیکشنز کے چیئرمین ہوں گے، نئے متوقع وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو نجکاری کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خزانہ اب کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی رکن ہوں گی۔

کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز میں وزیر تجارت، صنعت و پیداوار شامل ہیں، مواصلات، پاور اینڈ پیٹرولیم ، قانون کے وزرا کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8q5LrPo
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad