جج ہمایوں دلاور کو اوایس ڈی بنائے کی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو اوایس ڈی بنائے جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق جج ہمایوں دلاور 16اگست کو پاکستان واپس پہنچے اور 17اگست کوجج نے چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کو خط لکھا۔

جج ہمایوں دلاور کیجانب سے لکھےگئےخط کی کاپی اےآروائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والےجج ہمایوں دلاور کی تنزلی

جج ہمایوں دلاور نے سیکیورٹی خدشات کے باعث خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیس کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی، پوری دنیا سے مختلف افراد کی طرف سےدھمکیاں موصول ہوئیں، میرا تبادلہ اسپیشل کورٹس جوڈیشل کمپلیکس یا پھر ہائیکورٹ کر دیا جائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/h8EpUCT
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad