شادی کی تقریبات کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں شادی کی تقریب کے دوران بریانی میں بوٹی نہ ملنے پر لڑائی ہوگئی۔
چھ منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ شادی ہال میں ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھانے میں مصروف ہیں، جبکہ خواتین اور مردوں کے لیے الگ پارٹیشن بھی کیا گیا ہے۔
اسی دوران ایک شخص کھانا کھاتے لوگوں کے قریب آتا ہے اور مہمان کی کیپ اتار دیتا ہے۔
چند لمحوں کے بعد ہی لوگ ایک دوسرے کو مارنے لگ جاتے ہیں اور شادی میں شریک دوسرے افراد بھی اس میں شامل ہوجاتے ہیں۔
Kalesh during marriage ceremony in pakistan over mamu didn’t got Mutton pieces in biriyani pic.twitter.com/mYrIMbIVVx
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) August 29, 2023
ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک لوگ ایک دوسرے پر کرسیاں مارنے لگ جاتے ہیں اور الگ پارٹیشن میں موجود خواتین بھی لڑائی ختم کروانے کی ناکام کوشش کررہی ہوتی ہیں۔
وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر مجھے بھی بریانی میں بوٹی نہیں ملتی تو ناراض ہوجاتا ہوں۔‘ دوسرے صارف لکھا کہ ’شاید وہ پارٹیشن سے خوش نہیں تھے اسی لیے لڑتے ہوئے دوسری طرف چلے گئے۔‘
ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’دلہا اور دلہن کا سارا دن برباد ہوگیا۔‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/u1SgnRw