شمالی وزیرستان: شادی میں فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق

شمالی وزیرستان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل سپین وام کےگاؤں چھوٹادتہ خیل برکلی میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے3 بچےجاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان ہیں جب کہ زخمی بچوں کو دوآبہ ضلع ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ اوسپین وام کا کہنا ہے کہ دلہے نے فائرنگ کی تھی اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ncuj9Lv
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad