ویڈیو: ایمن زمان نے پاکستان کے ٹاپ ٹک ٹاکرز کے نام بتا دیے

ٹک ٹاکر ایمن زمان نے پاکستان کے ٹاپ ٹھری مرد اور خواتین ٹک ٹاکرز کے نام بتا دیے جن میں جت مرزا سرفہرست ہیں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ کے نزدیک سرفہرست تین مرد اور تین خواتین ٹاک ٹاکرز کون سی ہیں؟

ایمن زمان نے جواب میں بتایا کہ خواتین میں پہلا نمبر جنت مرزا کا ہے اور وہ بہت پرانی ٹک ٹاکر ہیں، انہوں نے بہت محنت کی کیونکہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو پیسے لگا کر پوسٹ نہیں کیا جا سکتا۔

’دوسرے نمبر پر رومیسہ خان بہت اچھی ٹک ٹاکر ہیں۔ ان کی اداکاری زبردست ہے اور مواد بھی بہت مزے کا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ کنول بھی اچھی ٹک ٹاکر ہیں۔‘

ایمن زمان نے کہا کہ مردوں میں ذوالقرنین اچھے ٹک ٹاکر ہیں اور ان کی ایکٹنگ بھی اچھی ہوتی ہے، دوسرے نمبر پر عمر اچھے ٹک ٹاکر ہیں، ان کا عشق سے متعلق مواد بہت پسند کرتی ہوں۔

’تیسرے نمبر پر سڈ ریپر مجھے بہت پسند ہیں۔ ان کی ویڈیوز کافی مزاحیہ ہوتی ہیں۔ وہ ویڈیوز میں ایسے ایسے منع بناتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جائے۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Oj12H6m
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad