واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن اکثر کیمروں کے سامنے ایسی حرکات کرجاتے ہیں دیکھنے والے انہیں حیرت سے تکتے رہتے ہیں شاید یہ ان کی بڑھتی ہوئی عمر کا شاخسانہ ہے۔
کچھ ایسا ہی انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کیا، جس پر ان کا سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گیا اور صارفین دلچسپ کمنٹس کرکے اسے مزید مضحکہ خیز بنا رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر جو بائیڈن روایتی عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرویو کے اختتام کے پروٹوکول کا خیال رکھے بغیر اسٹوڈیو چھوڑ کر چلتے بنے اور میزبان ان کا منہ دیکھتے رہ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نجی ٹی وی نیٹ ورک کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران عجیب رویے کا اظہار کرتے ہوئے انٹرویو ختم ہونے کے ساتھ ہی اٹھ کر چلے گئے اور انتظامیہ کو انٹرویو کی نشریات فوری روکنا پڑیں۔
Joe Biden awkwardly stands up and walks off the set of his MSNBC interview instead of waiting for the segment to go to commercial. pic.twitter.com/MHcJ1ALmKQ
— Townhall.com (@townhallcom) June 29, 2023
عام طور پر ہوتا یہ ہے کہ کسی بھی انٹرویو میں مہمان کو اس وقت تک اپنی نشست بیٹھنا ہوتا ہے جب اینکر اختتامی الفاظ نہ بول دے، اس انٹرویو میں ایسا نہیں ہوا، خاتون اینکر شکریے کے الفاظ ادا کرتی رہی اور صدر صاحب اٹھ کر چلتے بنے۔
براہ راست نشر ہونے والی فوٹیج میں انٹرویو کے اختتام پر ان کے عجیب وغریب رویے کو دکھایا گیا ہے۔ یہ انٹرویو تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا۔
اینکر نکول والیس نے ایک اختتامی جملے کے ساتھ میٹنگ کا اختتام کیا جب بائیڈن فوٹو اسٹوڈیو میں ان کے پیچھے جا رہے تھے۔
ٹی وی اینکر نے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”دور مت جاؤ” جب کہ بائیڈن اس کے پیچھے پیچھے چلے گئے۔
ٹی وی کا مہمان عام طور پر اپنی نشست چھوڑنے سے پہلے نشریات کے منقطع ہونے تک انتظار کرتا ہے، لیکن بائیڈن جیسے ہی جلدی میں سوالات ختم ہو گئے وہاں سے چلے گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں امریکیوں میں امریکی صدر کا بھرپور مذاق اڑایا ہے۔ سابق ریپبلکن گورنر سکاٹ واکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ویڈیو کو دیکھ کر صدر بائیڈن کی صدارت کا اندازہ لگا لینا چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TqBcDgO