موٹر سائیکل پر آپ نے دو سے تین افراد کو سفر کرتے دیکھا ہوگا لیکن ایک بائیک پر 7 افراد کے سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر مقبول ہونے اور زیادہ سے زیادہ ویوز حاصل کرنے کے لیے نوجوان اکثر لاپرواہی اور خطرناک سرگرمیوں کا سہارا لیتے ہیں۔
ایسی ہی ایک خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سات نوجوانوں کو ریل بناتے ہوئے موٹر سائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے اناؤ میں ریکارڈ کی گئی۔
پولیس نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے موٹرسائیکل کے مالک کو 16000 روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
اناؤ کے سی او آشوتوش کمار کا بتانا ہے کہ چالان موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lM8JeWE