کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی اب بھٹو کا ہے اور آئندہ بھی بھٹو کا رہے گا، الیکشن میں چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے۔
اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ایم کیو ایم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ بائیکاٹ نہ کریں اور الیکشن لڑلیں، یہ سمجھ رہے تھے کہ دوسرے طریقے سے سیٹیں مل جائیں گی لیکن ایسا پہلے ہوا کرتا تھا اب نہیں ہوتا، 2018 کے الیکشن میں جو کچھ آپ کے ساتھ کراچی میں کیا گیا آپ نے پھر بھی انہی کا ساتھ دیا۔
مراد علی شاہ نے ایوان میں موجود ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کو مخاطب کرتے ہوئے شعر سنایا کہ ’ہم کو ان سے ہے وفا کی امید جو وفا نہیں جانتے۔‘
"اب شہر کراچی بھٹو کا ہے اور رہے گا،" وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال#ARYNews #MuradAliShah pic.twitter.com/qnl6f6qpAG
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) June 17, 2023
’خواجہ صاحب، آپ نے تعریف کی کہ ہمیں 186 ممالک سے زیادہ راج نیتی آتی ہے۔ لیکن ہمیں واقعی ایسی راج نیتی آتی ہے کہ پورے ملک میں ایسی راج نیتی چلائیں گے۔ ہم آئندہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومت بنائیں گے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت سمیت وفاق میں حکومت بنائیں گے۔‘
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر وفاقی بجٹ میں سندھ کی اسکیمیں نہیں رکھی گئیں تو ساتھ نہیں چل سکتے اس طرح کام نہیں چل سکتا ہے، وفاق کو سندھ کو ترجیح دینا ہوگی کراچی کی اسکیم کے پیسے رکھنا ہوں گے، کراچی صدیوں سے سندھ کا حصہ ہے اور سندھ کا حصہ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت سے شکایات ہیں جو انہیں بتائی ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب کے بعد گندم کی قیمت 4 ہزار من مقرر کی جبکہ گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی، سیلاب میں 80 فیصد ریلیف سندھ حکومت نے دی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جن کے گھر تباہ ہوئے دوبارہ بنا کر دیں، سیلاب متاثرین کیلیے 21 لاکھ کے قریب گھر بن رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1AgZuTM