چمن میں قیدیوں نے سب جیل توڑ دی قیدی فرار

چمن: بلوچستان کے شہر چمن میں قیدیوں نے سب جیل توڑ دی، متعد قیدی فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں قیدیوں نے سب جیل توڑ دی، سنگین جرائم میں ملوث متعدد قیدی فرار ہو گئے ہیں، قیدیوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فجر کی نماز کے وقت قیدیوں نے اچانک حملہ کر دیا، اس وقت صرف 2 اہلکار جیل کی سیکیورٹی پر مامور تھے، قیدیوں نے فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا، جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک قیدی مارا گیا اور 2 زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا جب کہ قیدیوں کو طبی امداد کے لیے چمن ڈی ایچ کیو اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران متعدد قیدی جیل سے فرار ہو گئے ہیں جنھیں پکڑنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BRg5Zad
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad