لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سیریز مشن امپاسیبل سیون میں ٹام کروز کا خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فلم کے مرکزی اداکار ٹام کروز نے فلم کے ایک خطرناک اسٹنٹ کی پس پردہ تفصیلات شیئر کی ہیں جسے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
ڈائریکٹر کرسٹوفر میک کواری نے اس سین کو سینما کی تاریخ کا خطرناک ترین منظر قرار دیا ہے اور اسے اداکار نے بغیر اسٹنٹ مین خود ہی سرانجام دیا تھا۔
کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز ایک موٹر بائیک پر دوڑتے ہوئے گہری کھائی میں چھلانگ لگاتے ہیں۔
Why are we doing this? Because it is Mission: Impossible. pic.twitter.com/g4LA8OC2xM
— Tom Cruise (@TomCruise) June 26, 2023
ٹام کروز کا یہ منظر ناروے میں فلمایا گیا ہے۔ اس میں خاص طور پر ڈیزائن کردہ ٹریک پر ٹام کو تیزی سے موٹر سائیکل دوڑانی ہوتی ہے اور اس کے بعد نیچے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں دونوں گرتے ہیں اور ایک مقام پر پہنچ کر ٹام کروز اپنا پیراشوٹ کھولتا ہے۔
ویڈیو کلپ کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ کہ ہم اسے اس لئے کررہے ہیں کہ یہ مشن امپاسیبل ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/t8Sh2Zr