سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے عالمی مارکیٹ میں بھی نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں سترہ امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 934 امریکی کرنسی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی 50 روپے اور 42.87 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ، قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہو گئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZTNRsWV

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad