وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کیلیے کونسل کے قیام پر کہا ہے کہ جس چیز کو پلان بی کہا جا رہا تھا آج وہ سامنے آگیا ہے۔
ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل کی کمیٹی کا ہر ماہ اجلاس ہو گا، وفاقی وزرا کی سطح پر دوسری کمیٹی اور تیسری کمیٹی عملدرآمد کی سطح پر ہے عملدرآمد کمیٹی ہر ہفتے اپنا اجلاس کرے گی۔
مصدق ملک نے کہا کہ نئی معاشی حکمت عملی سےپاکستان میں سب کچھ تبدیل ہوجائےگا تمام معاشی معاملات کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے سرمایہ کاروں کےتمام مسائل کوایک ہی جگہ پرحل کیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 5 سے7 سال کیلئے 112 ارب ڈالر کا پلان ہے غیریقینی صورتحال کی وجہ سےایل این جی کے سودے نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا اور سرکاری حکام بھی شامل تھے۔
کونسل کے پہلے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی معاشی بحالی کی جامع حکمت عملی جاری کر دی، اکنامک ریوائیول پلان کا مقصد سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے اور ملک کو درپیش معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pN5QmWD