ایک شخص مسلسل اداروں کیخلاف گندی زبان استعمال کر رہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر شدید تنقید ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف گندی زبان استعمال کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالیہ کوششیں عمران نیازی کی تازہ ترین چال ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان ایک بار پھر 9 مئی واقعات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، وہ حقوق کی خلاف ورزی کے گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، وہ مسلسل حساس اداروں پر حملے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والا شخص کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، عمران خان کا غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں کلیدی کردار ہے، اس کی حقیقت نفرت، تقسیم اور جھوٹ ہے۔

چند روز قبل ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامتوں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں، ان کی جانب سے کی گئی مسلح کارروائیوں کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات سیاسی عمل میں گہرائی سے سرایت کرتا ہے، مذاکرات جمہوریت کو پختہ اور ترقی دینے میں مدد کرتا ہے، سیاسی اور آئینی پیش رفت اس وقت ہوئی جب سیاسی رہنما اتفاق رائے کیلیے میز پر بیٹھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VnvsOFl
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad