بھارت میں تاجر کا سنسنی خیز قتل، دو خواتین گرفتار

بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک تاجر کے سنسنی خیز قتل کی واردات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 58 سالہ ہوٹل مالک کا بے دردی سے قتل کر دیا۔ ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینک دیے گئے۔

مقتول کے بیٹے نے پولیس میں شکایت دی تھی کہ والد دو روز سے لاپتا ہیں۔ جب پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کیں تو ایک ہوٹل کے کمرے سے لاش کچھ ٹکڑے ملے۔

متعلقہ: بھارت میں خاتون کے سنسنی خیز قتل کا معمہ حل ہوگیا

مقامی پولیس نے شک کی بنیاد پر ہوٹل کی دو ملازمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ مقتول کا اے ٹی ایم غائب ہے جس سے پولیس کو ڈکیتی کا شبہ ہے۔

پولیس نے مقتول کے جسم کے دیگر حصوں کی تلاش شروع کر دی۔ سنسنی خیز قتل کا سن کر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zilp71R
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad