مغربی ہواؤں کا طاقت ور سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا، کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ بادل برسیں گے

کراچی: مغربی ہواؤں کا ایک اور طاقت ور سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا، آج سے 30 مئی کے دوران کراچی، حیدرآباد، سکھر، دادو سمیت سندھ بھر میں بادل برسیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آج مغربی ہواؤں کا ایک طاقت ور سسٹم داخل ہوگا، سندھ سمیت اسلام باد، پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں آج آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی/وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختون خواہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں بہاولنگر 65 ملی میٹر، ساہیوال 33، اوکاڑہ 10، حافظ آباد 04، سرگودھا 02، خانیوال 02، مری 01 ملی میٹر، گلگت بلتستان میں استور 11، بگروٹ 08، گلگت 04، بونجی 03، کشمیر میں راولاکوٹ 07، گڑھی دوپٹہ 05، کوٹلی 03، مظفر آباد (اییرپورٹ 01)، خیبرپختونخوا میں کاکول 04، دیر 03 اور کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aZwlKq7
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad