شاہین آفریدی نے عید طورخم بارڈ پر کیوں گزاری؟

قومی ٹیم کے اسٹارفاسٹ بولر شاہین آفریدی عید کے پہلے روز طورخم بارڈر پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی نے عید کا پہلا دن طورخم بارڈر کے قریب گزارا جہاں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔

آٹھ لوگ اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے جب کہ مالی نقصان بھی ہوا۔

فاسٹ بولر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیکیورٹی اور ریسکیو اہلکار بغیر کوئی آرام کیے مسلسل پانچ دن سے متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

شاہین آفریدی نے جائے حادثے پر جاری امدادی کاموں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اس سے قبل بھی شاہین آفریدی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے متاثرین کی فوری مدد کی اپیل کی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QMjc5Z3
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad