برطانوی تاریخ میں پہلی بار مسلمان خاتون سفارتی عہدے پر تعینات

ٹورنٹو : پہلی پاکستانی نژاد مسلمان خاتون کو برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا۔ فوزیہ یونس پاکستان میں بھی بطور سفارت کار تعینات رہ چکی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کیا۔

فوزیہ یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تعیناتی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاص موقع ہے جب کسی بھی مسلمان خاتون کو برطانیہ کی جانب سے سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات معلومات نہیں ہیں۔

فوزیہ یونس نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وہ لڑکیاں جو میرے جیسی دکھائی دیتی ہیں۔ وہ اندرونی اور بیرونی حلقوں سے تعصب، نسل پرستی اور صنفی امتیاز کا سامنا کر رہی ہوتی ہیں انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں یا وہ ویسی دکھائی نہیں دیتی یا بول نہیں سکتیں۔ کسی کو اپنی طاقت کم نہ کرنے دیں۔ آپ دنیا کو بدل سکتی ہیں۔

اپنی ٹوئٹس میں فوزیہ یونس نے اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ فوزیہ یونس اس وقت پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کی ترجمان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GmZu6k3
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad