
آپ نے اب تک سوشل میڈیا پر کئی حیرت انگیز ویڈیوز دیکھ رکھی ہوں گی، ان میں کچھ مناظر ایسے ہوتے ہیں جسے دیکھ کر صارفین کا منہ کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے۔
آج ایک ایسی ہی ویڈیو ہم آپ کو دکھا رہے ہیں کہ جسے دیکھ کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے اوراس کی سچائی کو جاننے کیلیے اسے بار بار دیکھنے پر مجبور ہوں گے۔
یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے دیکھے ہوں گے لیکن کچھ ماہر فنکار ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی مہارت کی بنا پربڑے بڑے اور نئے ریکارڈ قائم کرلیتے ہیں۔
اگر ہم یہ کہیں کہ فن بھی جادو کی ہی ایک شکل ہے تو اس میں کوئی دو رائے نہیں ہونگی، کوئی بھی بڑا فنکار اپنے شاہکار کی مدد سے عوام کو مسحور کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
No trees were harmed during the making of this video. pic.twitter.com/s4I5CSuLRV
— Next Level Skills (@NextSkillslevel) February 27, 2023
دنیا میں اب تک کئی نامور مصوروں نے اپنے کام سے خود کو منوایا صرف مصوری ہی نہیں بلکہ مختلف فنون لطیفہ سے وابستہ مختلف فنکاروں نے بھی اپنی شاندار تخلیقات سے تاریخ کے اوراق میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
وقت گزرنے اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ آرٹ کی جدید شکلیں سامنے آئی ہیں، جیسے فوٹوگرافی، ڈیجیٹل آرٹ، گرافک ڈیزائننگ اور ڈیجیٹل ڈرائنگ وغیرہ۔
ایسا ہی کچھ اس ویڈیو میں مصور نے اپنا کمال دکھایا ہے جسے دیکھ کر آپ اپنی آنکھیں جھپکنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ وائرل ویڈیو جو ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں اس میں ایک تھری ڈی آرٹسٹ ایک درخت کے تنے کو اپنی پینٹنگ سے غائب کر دیتا ہے، ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا اور اپنے خیالات ک ااظہار کیاہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QHh70xp