
جام پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر کے انتقال کے باعث صوبہ پنجاب کے ضلع جام پور سے خالی ہونے والی نشست این اے 193 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے جو بغیر کسی وقفے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
مذکورہ نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری اور مسلم لیگ ن کے عمار اویس لغاری الیکشن لڑ رہے ہیں جب کہ پی پی پی کے اختر حسن گورچانی، ٹی ایل پی کے محمد محمود سمیت 7 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
ضمنی الیکشن کے لیے حلقے میں 237 پولنگ اسٹیشنز قائم اور ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں جب کہ ترجمان پولیس کے مطابق آرمی اور رینجرز کے دستے بھی پولیس کی مدد کے لیے ساتھ موجود ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2AS0b9m