آوارہ کتے نے اسپتال میں نو مولود بچی کی لاش کو نوچ ڈالا

بھارت میں آوارہ کتے نے ایک اسپتال کے اندر نو مولود بچی کی لاش کو نوچ ڈالا جس کے بعد سنسنی پھیل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع سونی پت میں پی جی آئی اسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے آوارہ کتے کو بچی کی لاش لے جاتے ہوئے دیکھا۔

محافظ نے کتے کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر وہ بچی کی لاش اسپتال کے گیٹ پر چھوڑ کر بھاگ گیا۔

گارڈ نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا کہ میں اسپتال کے گیٹ نمبر 2 پر تعینات تھا، کتا بچی کی لاش سر سے پکڑ کر جا رہا تھا۔

پولیس نے اسپتال پہنچ کر نو مولود کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ پولیس نے اسپتال کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Tt6aXJz
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad