
آپ نے اکثر اوقات کثیرالمنزلہ عمارتوں میں لگی لفٹس کو استعمال کیا ہوگا اور ان میں ہونے والے واقعات اور حادثات کے بارے میں بھی سن رکھا ہوگا۔
لیکن سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک خوفناک قسم کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر آپ کا منہ حیرت اور خوف سے کھلا کا کھلا رہ جائے گا۔
جی ہاں یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے پوسٹ میں یہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا۔
تاہم اس ویڈیو سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ یہ منظر کسی اسپتال کا ہی ہے جس میں ایک مریض کو اسٹریچر پر لٹا کر نچلی منزل پر منتقل کیا جارہا ہے۔
لانس نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکٹر اسٹریچر پر لیٹے ایک مریض کو لفٹ کے اندر لے جارہا ہے۔
جیسے ہی اسٹریچر کا اگلا حصہ لفٹ میں داخل ہوتا ہے تو کسی خرابی یا غلطی کی وجہ سے لفٹ نیچے کی جانب اترنا شروع ہوجاتی ہے جبکہ آدھا اسٹریچر لفٹ کے باہر ہی ہوتا ہے۔
Damn this some greys anatomy type stuff pic.twitter.com/gINGsGTTOU
— Lance
(@BornAKang) December 26, 2022
لفٹ کے اندر اور باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی اس فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹریچر پر لیٹا مریض اندر گر جاتا ہے۔
جیسے جیسے ویڈیو آگے بڑھتی ہے، مریض کو چلتی لفٹ کے اندر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، شیئر کیے جانے کے بعد سے، اس ویڈیو کو 10.8 ملین سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو پر دکھائی دینے والے ٹائم سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ 8 اکتوبر 2022 کو ریکارڈ کیا گیا تھا، ٹوئٹر پر کئی لوگوں نے ویڈیو میں محفوظ ہونے والے اس خوفناک واقعے کے بارے میں تبصرے کیے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Mak5Umd