لیاری جنرل اسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی کے علاقے لیاری میں جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) غلام نبی شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں غلام نبی شاہ کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبد الحفیظ ابڑو اسپتال کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیے گئے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں لیاری جنرل اسپتال اور نرسنگ کالج میں اجارہ داری و کرپشن کی نشاندہی کی تھی۔ غلام نبی شاہ کو ایسے وقت میں تبدیل ہٹایا گیا جب اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MA03eEG
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad