کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر طالبعلم قتل، سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کی ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی۔

مقتول بلال اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا کہ 2 ڈکیت آئے اور اسلحہ کے زور پر بلال سے موبائل چھیننے کی کوشش کی۔

بلال کو سڑک کے بیچ ملزم سے مزاحمت کرتے دیکھاجا سکتاہے۔ اسی دوران دوسرا ڈاکو بھی ساتھی کی مدد کو آگیا، ڈاکو نے پستول سیدھا کیا اور بلال پر گولیاں چلادیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=CFcv-JroEKo&feature=emb_title

ایک گولی بلال کے سینے پر اور ایک گولی ٹانگ پر لگی۔ دونوں ڈاکو نوجوان بلال کو گولی مارنے کے بعد فرار ہو گئے۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 21 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ بلال این ای ڈی یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر پیٹرولیم کا طالب علم تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ نے ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن تیز کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھےنوجوان کے قاتل سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات انتہائی تکلیف دہ ہیں جس کے سدباب کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے نوجوان کے والدین کو تفتیش سےآگاہ رکھنےکی ہدایت بھی کی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MrzGlqI
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad