کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز: پاکستان کی بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل شروع ہو گیا، پاکستان نے بغیر کسی وکٹ نقصان سے 21 رنز سے کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے آج عبداللّٰہ شفیق نے 14 اور شان مسعود نے 3 رنز سے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد ٹیم کی پہلی اور دوسری وکٹ 53 رنز پر گری، شان مسعود 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی ٹیسٹ کیرئیر کی آخری اننگز میں کچھ ناکرسکے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

یوں تیسرے دن کے آغاز سے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑانے لگی، تیسری وکٹ 54رنز پرگرگئی، عبداللہ شفیق 26 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز

میچ کے پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکی اور 304 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 78 اور آغاسلمان 56 رنز بناکر نمایاں رہے، آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہرعلی 45، شان مسعود 30 اور سعود شکیل 23 رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان 19 اور عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 شکار کئے جبکہ ڈیبیو کرنے والےریحان احمد نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں، جوروٹ، مارک ووڈ، اولی رابن سن کے حصے میں بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنائے تھے اور پاکستان پر 50 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

انگلینڈ ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے 150 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے تھے جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کے احمد ابرار اور نعمان علی نے 4، 4 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n6Kw3fV
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad