ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے پر خوفناک حادثہ، 9 افراد ہلاک

بھارت میں خوفناک حادثے میں بس ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں بس ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑںے کے باعث بس گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

بس میں موجود مسافر مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوساری ہائی وے پر ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث بس بے قابو ہوکر گاڑی سے جاٹکرائی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZKP8Isz
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad