’لگتا ہے ’جون ایلیا‘ سے دور کی رشتے داری ہے‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے ’معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نوال سعید سے پروگرام کے سیگمنٹ ’معصومانہ میچ‘ معروف شاعر جون ایلیا کا شعر ’اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہوجاتا ہوں‘ اور ایک میچ کے مختلف کلپس دکھائے گئے جس کے اداکارہ نے درست جوابات دیے۔

شاعری سے متعلق نوال سعید کا کہنا تھا کہ ’شاعری میں دلچسپی ہے۔‘ اداکارہ نے کامیڈین عادی عدیل امجد سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ جون ایلیا سے دور کی رشتے داری ہے۔‘

نوال نے کرکٹ میچ کے ویڈیو کلپ کے بھی درست جواب دیے، ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اسٹریٹ پر چھکا لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوال ’خراب کارکردگی کے بعد کھلاڑی کیا بہانا کرتا ہے؟

نوال سعید کے اس میں تین آپشن دیے گئے ’وکٹ بہت خراب تھی، آج میرا دن نہیں تھا، پریشر بہت تھا، انہوں نے درست جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پریشر بہت تھا۔‘

’سکون میری ضرورت ہے‘ نوال سعید کی تصاویر وائرل

واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل ہیں۔

نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iD1s8dr
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad