ایران میں روس اور دیگر ممالک کے ڈرون مقابلے

ایران کی میزبانی میں ملٹری ڈرونز کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران روس، بیلاروس اور آرمینیا کے ساتھ ڈرون ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ وسطی ایران میں جاری ہے جس میں جدید ڈرونز کی استعداد اور صلاحیتوں کو جانچا جا رہا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کے روز کاشان شہر میں ہونے والی ایک تقریب کی ویڈیو نشر کی جہاں چاروں ممالک کے درجنوں نمائندے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے لیے جمع ہوئے جس کا فیصلہ تمام وفود کے اراکین کریں گے۔

مقابلے کے دوران 70 سے زائد فوجی اہلکار جنہوں نے حصہ لیا وہ جسمانی تیاری اور شوٹنگ کے ٹیسٹ سے بھی گزریں گے جو کہ 28 اگست کو ختم ہونے کی امید ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JuGXM6v
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad