
جوہانسبرگ: جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے اگلے برس ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے نام اور کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگلے برس جنوری میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا نام SA20 رکھا گیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کی نیلامی 19 ستمبر کو ہوگی۔
جنوبی افریقین ٹی 20 لیگ کے کمشنر اور سابق کرکٹر گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ SA20 لیگ کا آغاز 23 جنوری سے ہوگا اور ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی، انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ اسکواڈز کو حتمی شکل دینے کیلئے نیلامی 19 ستمبر کو ہوگی۔
لیگ میں شرکت کرنے والی تمام فرنچائزز کو بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں شریک ٹیموں کے مالکان نے خرید رکھا ہے، ٹیموں نے نیلامی سے قبل ہی 2 سے 5 مارکی کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈز میں شامل کرلیا ہے۔
فرنچائزز کے پاس مجموعی طور پر 2 ملین امریکی ڈالر کا پرس ہے، جس سے وہ زیادہ سے زیادہ 17 کھلاڑی خرید سکتے ہیں، جن میں 10 جنوبی افریقی اور 7 انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہوگے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VjcEG5P