سہیل تنویر نے ٹی 20 کے لیجنڈ کرکٹرز کی فہرست میں جگہ بنالی

راولپنڈی: لیفٹ آرم فاسٹ بالر سہیل تنویر نے ٹی 20 کے لیجنڈز کرکٹرز کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کرکٹرز میں کیا جاتا ہے اور دنیا بھر کی لیگز میں پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں، اور اب انہوں نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سہیل تنویر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کی فہرست میں 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 378 میچز میں 26 اعشاریہ 04  کی اوسط سے اب تک 383 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں سہیل تنویر نے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا، ان کا یہ ریکارڈ 11 سال تک برقرار رہا، اس کے علاوہ انہوں نے آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاحل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو کے پاس ہے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 604 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر افغان اسپنر راشد خان ہیں، جن کی وکٹوں کی تعداد 475 ہے، فہرست میں ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن 463 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

عمران طاہر 453 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، شکیب الحسن 419 وکٹوں کے ساتھ پانچویں، لاستھ مالنگا 390 وکٹوں کے ساتھ چھٹے، وہاب ریاض 379 وکٹوں کے ساتھ آٹھویں، آندرے رسل 375 وکٹوں کے ساتھ نویں اور شاہد آفریدی 347 وکٹوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

May be an image of text that says "Kingkkeninlkey Kingh keT 71 2022 MOST WICKETS IN T20 WICKETS FORMAT BOWLER 604 DJ BRAVO AVERAGE 475 463 RASHID 24.11 ECONOMY SP NARAINE 453 419 17.79 IMRAN TAHIR 21.02 390 8.22 6.38 6.02 SHAKIB AL HASAN 19.78 381 SL MALINGA 20.95 SOHAIL TANVIR 379 375 19.68 WAHAB RIAZ 6.95 6.77 7.07 7.49 26.17 347 AD RUSSELL 22.24 SHAHID AFRIDI 25.49 7.45 8.53 22.78 6.78"



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5YkUJ3R
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad