پہلی مرتبہ قوم بنتے دیکھ رہاہوں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ایک قوم بننے کی طرف جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم تشکر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قوم کومبارکباد دیتاہوں ،ہمیں ہرانے کا ہرحربہ استعمال کیاگیا لیکن ناکام رہے، ضمنی الیکشن میں جس طرح لوگ نکلے اس عمل نے ثابت کردکھایا کہ عوام ایک قوم بن رہی ہے اور میں انہیں پہلی مرتبہ قوم بنتےدیکھ رہاہوں۔

عمران خان نے کہا کہ رجیم چینج کے زریعے ان لوگوں کومسلط کیاگیاجو تیس سال سےکرپشن کررہےتھے،قوم کی توہین کی گئی،عوام کوبھیڑبکریاں سمجھاگیا،وہ سمجھ رہے تھے کہ کسی کوبھی مسلط کردو قوم خاموش ہوکربرداشت کرےگی، زندہ قوم کھڑی تھی،زندہ قوم نظرآئی اس لیے یہ لوگ ناکام رہے۔

سابق وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت ہٹانےکےبعد ہماری جماعت کو دبانےکا پروگرام بنایا گیا، اسی لئے پچیس مئی کو بیرونی سازش اورامپورٹڈٹولےکیخلاف پرامن احتجاج کی کال دی، مانا کہ پی ٹی آئی کی توڑپھوڑکی تاریخ ہی ہیں ہےلیکن پچیس مئی کوظلم کیاگیا،جس سفاکیت ست خواتین اوربچوں پرتشدد کیا گیاآج بھی وہ منظرآنکھوں کےسامنےہے۔

الیکشن کمیشن نے سازش کی

قوم سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کیساتھ مل کر ہمیں الیکشن ہرانے کی پوری کوشش کی گئی، زندہ قوم نےجس طرح الیکشن لڑا، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، ضمنی الیکشن میں زندہ قوم کھڑی تھی،زندہ قوم نظرآئی اس لیے یہ لوگ ناکام رہے۔

ہماری حکومت کی ٹانگیں کھینچی گئیں

ایف نائن پارک اسلام آباد میں یوم تشکر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں سارے معاشی اشاریے درست راستے پرچل رہے تھے، پاکستان کی معیشت6فیصد گروتھ کررہی تھی، سترہ سال بعد پاکستان کی معیشت میں اس قسم کی ترقی ہورہی تھی، زراعت4.4فیصد کیساتھ ترقی کررہی تھی، آئی ٹی ایکسپورٹ75فیصدبڑھی، پاکستان ایسےترقی کررہاتھا کہ اس لیےہماری حکومت کی ٹانگیں کھینچی گئیں۔

ہمارا سفر فلاحی ریاست کی جانب گامزن تھا

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو پہلی بار فلاحی ریاست کی طرف لےجارہےتھے،پاکستان میں ہیلتھ کارڈمتعارف کرایا،دنیانےہماری پالیسی کی تعریف کی، ورلڈبینک نےاحساس پروگرام کوسراہا، کسانوں کوسود کےبغیرقرضےفراہم کیے،اپنا گھر پروگرام متعارف کرایا، عالمی اداروں کی رپورٹ آئیں کہ احساس پروگرام غربت کےخاتمےکیلئےبہترین ہے۔

سازش کی اجازت کیوں دی گئی؟

یوم تشکر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سوال کیا کہ جب ملک ٹھیک چل رہاتھا تو سازش کی اجازت کیوں دی گئی؟ سازش روکنےوالی طاقتوں سےپوچھتاہوں کیوں اجازت دی گئی؟ ہمیں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام ہوگاتو معاشی استحکام کیسےرہےگا؟

شفاف الیکشن کا مطالبہ

عمران خان نے قوم سے خطاب میں ایک بار پھر ملک میں فوری عام اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو خود اپنی حکومت گراکرالیکشن کا اعلان کردیاتھا، سوچا کوئی سازش کرکےحکومت گرائےبہترہےعوام کو فیصلہ کرنےدیں، اس وقت الیکشن کرادیئےجاتےتو پاکستان کو اس بحران کاسامنا نہ کرنا پڑتا، آج بھی کہتاہوں کہ بحران کاایک ہی حل ہے شفاف الیکشن۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایساالیکشن کمیشن تشکیل دیناچاہیے جس پرسب کواعتماد ہو اگر شفاف انتخابات نہیں ہونگےتو بحران اورانتشارمزید بڑھےگا، پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہےاوروہ الیکشن کمیشن پراعتماد نہیں کرتی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IAkOZFs
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad