
شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور فرصت کے لمحات میں فیملی کے ساتھ بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں، صارفین نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
دانش تیمور اور عائزہ خان اپنے بچوں کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور ان لمحات سے لطف اندوز ہورہے ہیں، اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرچند تصاویر شیئر کی جس میں انہیں شوہر دانش تیمور اور بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
عائزہ خان نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے راستے میں جہاں ہوا میٹھی ہے کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ کیسے جانا ہے؟۔
View this post on Instagram
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دئیے، کئی سوشل میڈیا صارفین نے فیملی کی تعریف کی تو کچھ نے دعا کی کہ وہ خیر و عافیت سے واپس پہنچے۔
واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/znogM53