فائٹ جیتنے کے لیے رنگ میں اترنے والا باکسر زندگی ہار گیا

جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں فائٹ جیتنے کے لیے رنگ میں اترنے والا باکسر زندگی ہار گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ڈربن میں ہونے والی فائٹ میں حریف باکسر کا مکا جنوبی افریقی باکسر سمیسو بوتھیلیزی کی جان لے گیا۔

باکسر کے دماغ سے خون نکلا جس کے بعد ریفری نے فوری طور پر میچ ختم کردیا۔

باکسر تین دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا، باکسر کی موت پر ساتھی باکسروں نے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/j9eAfsE
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad