گاڑی رجسٹریشن کروانے والے افراد کیلیے اچھی خبر

مشیر وزیراعلیٰ کے پی برائے ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ خلیق الرحمان نے گاڑی رجسٹریشن کروانے والے افراد کو خوشخبری سنادی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی سے گاڑیوں کا یونیورسل نمبر پلیٹس ترمیمی بل پاس کرلیا گیا ہے۔

بل کے متن کے مطابق اب گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر ضلع کے بجائے صوبے کا نام درج ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ضلع کا نام درج ہوتا تھا جسے اب تبدیل کردیا گیا ہے اور اب صوبے کا نام درج کیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sLvdPGl
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad