پنجاب کے اسپتالوں میں مفت ادویات، وزیراعظم کا اہم اقدام

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی یقیبی بنانے کے حوالے سے تجاویز مانگ لی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر اہم ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں وزیراعظم نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کی تجاویز مانگ لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل، سابق وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق و دیگرحکام نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور اسپتال میں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے۔

وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ عید کے بعد آٹے کی فراہمی کوعوام تک سستا بنایا جائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LCrBUaY
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad