پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی آقاؤں کے آگے جھکی ہوئی ہے، قوم نے اس کی قیمت چکانی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کے آگے جھکنے والوں  نے پیٹرول اور ڈیزل 30 روپے مہنگا کر دیا، نااہل امپورٹڈ حکومت نے روس کے ساتھ ہماری کوششوں کو جاری نہیں رکھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کی کوشش نہیں کی، امریکا کے اسٹریٹجک پارٹنر بھارت نے روس سے سستا تیل لیا۔

انہوں نے کہا کہ روس سے سستا تیل لینے کی وجہ سے بھارت کو تیل 25 روپے سستا پڑا، حکومت گرانے والے سازشی ٹولے کے اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kSQ0ZWc
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad