وفاقی حکومت کا خیبر پختون خواہ کے پولیس اور انتظامیہ افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختون خواہ کے پولیس اور انتظامیہ افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وفاق پر چڑھائی کرکے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا ہے ،جس پر حکومت نے کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئینی کارروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی ہے، وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پر عمل کریں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعینات جن وفاقی ملازمین نے مارچ میں سہولت کاری کی ان افسران کیخلاف بھی ایسٹا کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے گی، بعض پولیس افسران مسلح ہو کر وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے، ایسے افسران کیخلاف عہدوں کے برخلاف قانون استعمال پر کارروائی ہوگی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/86TtN4m
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad